ریاض۔۔۔وزارت انصاف نے واضح کیاہے کہ خواتین کیلئے وزارت میں خود مختار ادارہ اور نائب وزیر کا منصب قائم کیا جائیگا ۔ وزارت انصاف کا نیا ڈھانچہ استوار کیا جا رہا ہے ۔ سعودی کابینہ نے گزشتہ ہفتے نئے انتظامی ڈھانچے کی منظوری دیدی ۔اس کے بموجب ایک تو نائب وزیر کی تقرری عمل میں آئے گی ۔ دوم معاون وزیر برائے منصوبہ بندی کا عہدہ بھی شروع کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں وزارت انصاف میں خواتین کیلئے مستقل ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ بھی کرلیاگیا ہے ۔