خوبصورتی میک اپ سے مشروط نہیں
اتوار 14 اکتوبر 2018 3:00
خوبصورتی میک اپ سے مشروط نہیں . خود کو خوبصورت بنانا چاہتی ہیں تو اپنی توجہ میک اپ کے بجائے جلد کو قدرتی طور پر بحال کرنے پر صرف کریں . خوبصورتی کا پہلا مرحلہ صحت مند اور چمکدار جلد کا حصول ہے . اگر جلد صحت مند ہو گی تو اپنی قدرتی خوبصورتی کو نکھارنے میں میک اپ کی مدد لینا بھی ممکن ہو گا . میک اپ کو اپنی شخصیت تبدیل کرنے کے لیے نہیں بلکہ اسے بہترین انداز میں ظاہر کرنے کے لیے استعمال کریں . اپنی جلد کی صفائی کا خاص خیال رکھیں . اپنی جلد کو دھول مٹی اور آلودہ ہوا سے بچانے کے لیے فیس ماسک اورکلینزینگ کو اپنے روزانہ کے معمول کا حصہ بنائیں . اس طرح جلد طویل عرصے تک صحت مند اور تروتازہ دکھائی دیتی ہے اور چہرے پر جھریاں واضح ہونے کا عمل بھی دھیما ہو جاتا ہے . کوشش کریں چہرے پر میک اپ کی کم سے کم مقدار استعمال کریں . میک اپ سے پہلے جلد کی مناسبت سے معیاری سیرم ، موسچرائزر اور فارماسیوٹیکل وٹامنز کا استعمال اپنی بیوٹی روٹین کا حصہ بنائیں . میک اپ سے پہلے چہرے پر واٹر مسٹ استعمال کریں اس کے بعد سیرم اور پھر ایک معیاری پلکا پھلکا موسچرائزر ، تاکہ میک اپ لگانے کے بعد بھی جلد کی نمی برقرار رہے . میک اپ کا استعمال ضرورت کے مطابق اور متوازن طریقے سے ہو . میک اپ اعتدال سے کریں اور چہرہ چھپانے کے لیےنہیں بلکہ اصل خوبصورتی نکھارنے کے لیے . اگر آپ یہ اصول اپنا لیں تو قدرتی حسن سے قریب تر ہو جائیں گی .