عرق گلاب جلد کو بنائے نرم وملائم
عرقِ گلاب جلد کیلئے بے حد مفید ہے . یہ جلد کی خشکی دور کر کے جلد کی نمی کو برقرار رکھتا ہے۔ اس کی اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات جِلد کے خلیات کو توانا اور صحت مند بنانے میں مدد دیتی ہیں اور جِلد کے ٹشوز کی افزائش میں معاون ثابت ہوتی ہیں . عرق گلاب کے باقاعدہ استعمال سے جِلد پر پڑنے والی جھریوں کا خاتمہ بھی ممکن ہے۔ رنگ گورا کرنیوالی کریموں میں عرق گلاب کے چند قطرے ڈال کر روزانہ اسے جِلد پر لگایا جائے تو اس کے مثبت اثرات سامنے آتے ہیں۔عرق گلاب کا استعمال صدیوں سے چلا آ رہاہے اور آج بھی کئی کاسمیٹک مصنوعات میں اس کو استعمال کیا جاتا ہے۔ چونکہ اس میں انفیکشن سے بچانے، جراثیم کش اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات موجود ہیں، لہٰذا یہ ہر قسم کی جِلد کے لیے کارآمد ہے۔ یہ جِلد میں نمی کو برقرار رکھتا اور جِلد کی کھچاوٹ دور کرتا ہے، جس سے چہرہ ہموار اور نرم ہوجاتا ہے . عرق گلاب کے چند قطرے کسی بھی کلینزر اور موئسچرائزر میں شامل کر کے استعمال کریں۔ اس کی مہک اعصابی نظام کو پرسکون بناتی ہے . عرق گلاب چہرے پر جم جانے والی آلودگی، گردوغبار کو بھی صاف کردیتا ہے . یہ ایک بہترین اینٹی سیپٹک بھی ہے . اسے فیس پیک بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے .