کچن ٹپس
اتوار 14 اکتوبر 2018 3:00
چاولوں کو ابالتے وقت اس میں ایک چمچ لیموں کا رس ڈالنے سے انکی رنگت صاف اور چاول خوشبودار ہوجاتے ہیں .
بلینڈر سے لہسن اور پیاز کی بو دور کرنے کےلیے پانی اور ایک کھانے کا چمچ سرکہ ڈال کر دو منٹ کے لیے بلینڈر چلائیں پھر پانی پھینک کر دھو لیں . بدبو ختم ہو جائے گی .
سلاد کو پھپھوندی سے بچانے کے لیے اسے کاغذ کی تھیلیوں میں رکھیں . پلاسٹک کی تھیلیوں میں رکھنے سے اسے پھپھوندی لگ جاتی ہے .
بیسن میں دو کھانے کے چمچ چاول کا آٹا ملا دیں پکوڑے خستہ اور لذیذ بنیں گے .
مائیکرو ویوو کی صفائی کوئی زیادہ محنت طلب کام نہیں . اسکی صفائی کے لیے اچھے خاصے گیلے پیپر ٹاول اس میں مکمل طور پر بھر دیں . پھر اس مائیکروویوو اوون کو تین سے پانچ منٹ تک ہائی ٹمپریچر پر چلا دیں . ان ٹاول سے جو بھاپ نکلے گی وہ مائیکروویوو کے چاروں اطراف جمع ہوجانے والی گندگی کو نرم کر دیتی ہے . پھر جب وہ نرم ہو جائے تو پیپر ٹاول کے ٹھنڈے ہونے کے بعد انہی ٹاول سے مائیکروویوو کے اندر سے اچھی طرح سے صفائی کر لیں .
کافی میکر کےگلاس میں کافی پاؤڈر کے مسلسل استعمال سے تہہ جم جاتی ہے . اسکی صفائی کا طریقہ یہ ہے کہ آپ اسے برف ، نمک اور لیموں سے صاف کریں . کافی میکر گلاس میں کوارٹر برف ، ایک لیمن کا جوس اور دو کھانے کے چمچ نمک ڈال کر اس گلاس کو کافی میکر پر رکھ کر دو منٹ کے لیے گھمائیں . کافی میکر گلاس میں سے پاؤڈر کی تہہ ختم ہو جائے گی . اب آپ اسے صاف پانی سے دھو لیں .