Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحریک انصاف اور ن لیگ قومی اسمبلی کی4،4نشستوں پر کامیاب

اسلام آباد....قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات میں غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 4، ن لیگ نے4 ،قائد لیگ نے 2 اور متحدہ مجلس عمل نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کرلی۔ تحریک انصاف کو عمران خان کی چھوڑی ہوئی 4 نشستوں میں سے2 پر شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ2پر کامیابی سمیٹی۔ این اے 35 بنوں سے ایم ایم اے کے امیدوار زاہد اکرم درانی ایک لاکھ 45 ہزار ووٹ لے کر جیت گئے۔ آزاد امیدوار ملک عدنان خان نے ایک لاکھ 40 ہزار 258 ووٹ حاصل کئے۔این اے 53 اسلام آبادسے تحریک انصاف کے امیدوار علی نواز اعوان 50 ہزار 943 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ن لیگ کے امیدوار دوسرے نمبر پر رہے۔راولپنڈی این اے 60 تحریک انصاف کے شیخ راشد 39 ہزار527 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے۔ ن لیگ کے ساجد خان نے 39 ہزار 22 ووٹ لئے۔ این اے 63 ٹیکسلا سے تحریک انصاف کے منصور حیات خان 67 ہزار 422 ووٹ لے کر جیت گئے۔ (ن) لیگ کے امیدوار بیرسٹر عقیل 40 ہزار 278 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 65 چکوال سے مسلم لیگ (ق) کے امیدوار اور چوہدری شجاعت کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین کامیاب رہے ۔98 ہزار 364 ووٹ حاصل کئے۔ تحریک لبیک کے محمد یعقوب 34 ہزار 811 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 103 فیصل آباد سے تحریک انصاف کے امیدوار علی گوہر خان 76 ہزار 626 ووٹ لے کر جیت گئے ۔(ن) لیگ کے محمد سعد اللہ 65 ہزار 583 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 124 لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 75 ہزار 12 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ۔تحریک انصاف غلام محی الدین نے 30 ہزار 115 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ این اے 131 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق 60476 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ تحریک انصاف کے ہمایوں اختر کو 50245 ووٹ ملے۔ 10 ہزار231 ووٹوں سے شکست ہوئی۔ این اے 56 اٹک سے مسلم لیگ ن کے ملک سہیل خان 125665 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ۔تحریک انصاف کے ملک خرم علی خان 89709 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ این اے 69 گجرات کے سے ق لیگ کے مونس الہی کو 61723 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ پی ایم ایل این کے امیدوار عمران ظفر 19867 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 243 کراچی سے تحریک انصاف کے امیدوار اور فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیر خان 35 ہزار 727 ووٹ لے کر جیت گئے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار عامر ولی چشتی 15 ہزار 113 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔پنجاب اسمبلی کی 11 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں سے پی پی 164 لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سہیل شوکت بٹ 23 ہزار 727 ووٹ لے کر پہلے اور تحریک انصاف کے امیدوار یوسف علی 15 ہزار 102 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔پی پی 165 لاہور سے (ن ) لیگ کے امیدوار سیف الملوک 28 ہزار 589 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ۔ تحریک انصاف کے منشا سندھو 23 ہزار 149 ووٹ لے سکے۔پی پی 201 ساہیوال سے تحریک انصاف کے امیدوار صمصام علی شاہ بخاری 58 ہزار 280 ووٹ لیکر جیتے (ن) لیگ کے امیدوار محمد طفیل 51 ہزار 662 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔پی پی 261 رحیم یار خان سے پی ٹی آئی کے امیدوار فواز احمد 25 ہزار 414 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار مخدوم حسن رضا 13 ہزار ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔پی پی 292 ڈی جی خان سے (ن) لیگ کے امیدوار سردار اویس احمد خان لغاری 32 ہزار 845 ووٹ لے کر جیت گئے ۔تحریک انصاف کے مقصودخان لغاری 21 ہزار 938 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔پی پی 272 میں ماں نے بیٹے کو شکست دے دی۔ تحریک انصاف کی خاتون زہرہ بتول 24 ہزار 19 ووٹ لے کے کامیاب قرار پائیں ۔ ان کے مدمقابل کے بیٹے ہارون احمد سلطان نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے 17 ہزار 72 ووٹ لئے۔خیبر پختونخوا اسمبلی کی 9 نشستوں پر پی کے 3 سوات سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار احمد خان 16 ہزار 604 ووٹ لے کر پہلے اور تحریک کے امیدوار ساجد علی 15 ہزار 807 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔پی کے 44 صوابی سے پی ٹی آئی کے عاقب اللہ نے 18 ہزار 676 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جب کہ اے این پی کے غلام حسن 17067 ووٹ حاصل کرسکے۔پی کے 53 مردان سے اے این پی کے امیدوار احمد خان بہادر 19 ہزار 65 ووٹ لے کر جیت ۔پی کے 61 نوشہرہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار محمد ابراہیم 14 ہزار 600 ووٹ لے کر جیت گئے ۔ اے این پی کے امیدوار نور عالم خان 8 ہزار 300 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔پی کے 78 پشاور سے اے این پی کی امیدوار ثمر ہارون بلور 20 ہزار 916 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں۔ پی ٹی آئی کے محمد عرفان 16 ہزار 819 ووٹ لے سکے۔پی کے 97 ڈی آئی خان سے تحریک انصاف کے امیدوار فیصل امین 18 ہزار 170 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار فرحان افضل 7609 ووٹ لے سکے۔پی کے 99 ڈی آئی خان سے پی ٹی آئی کے امیدوار آغاز اکرام گنڈا پور 31 ہزار 853 ووٹ حاصل کرکے جیت گئے۔ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار فتح ا للہ خان 22 ہزار 700 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

شیئر: