یوتھ اولمپک گیمز: پاک و ہند شوٹرز کی جوڑی بنا گئی
بیونس آئرس:ارجنٹائن میں ہونیوالے یوتھ اولمپک گیمز میں قسمت نے پاکستانی اور ہندوستانی شوٹرز کی جوڑی بنا دی۔شوٹنگ میں پاکستان کی خاتون شوٹر نوبیرا بابر اور ہندکے سورابھ چودھری نے مکسڈ انٹرنیشنل ٹیم ایونٹ کے10 میٹر ایئر پسٹل میں حصہ لیا البتہ ان کا سفر راونڈ16 تک محدود رہا۔آرگنائزرز کی جانب سے دونوں کی جوڑی پڑوسی ملک ہونے کے وجہ سے نہیں بلکہ خصوصی فارمیٹ کے تحت بنی، جس میں مینز ٹاپ پلیئر کی جوڑی ویمنز میں 20 ویں نمبر والی پلیئر کے ساتھ اور اسی ترتیب سے دوسری جوڑیاں بنتی ہیں۔ سورابھ نے سونے کا تمغہ جیتا تھا جبکہ نوبیرا بابر 20 ویں نمبر پر رہی تھیں۔ اس حوالے سے 16سالہ ہندوستانی شوٹر نے کہاکہ کھیلوں میں سیاست کو شامل کرنا درست نہیں،دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں کو آزاد ہونا چاہیے چونکہ نوبیرا اردوبولتی تھیں جو مجھے بھی آسانی سے سمجھ آتی تھی اس لیے ہمیں کافی فائدہ ہوا، اگر میری جوڑی کسی انگلش بولنے والی شوٹر کے ساتھ بنتی تو پریشانی ہوتی۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ جوائن کریں