دراندازوں کی شرح میں 13فیصد اضافہ
ریاض۔۔۔۔سعودی وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا ہے کہ گزشتہ 43روز کے دوران گرفتار کئے جانے والے دراندازوں کی شرح میں 13فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 3صفر تک دراندازوں کی تعداد 31 ہزار737تک پہنچ گئی جبکہ 20ذی الحجہ تک 27 ہزار577گرفتار کئے گئے تھے۔ 2صفر 1440تک 4لاکھ83ہزار549غیر قانونی تارکین مملکت سے بیدخل کئے گئے۔