جونپور میں کرنٹ لگنے سے نوجوان کی موت
جونپور۔۔۔۔اترپردیش میں ضلع جونپور کے کْھٹہن تھانہ علاقے میں تقریب کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔پولیس نے بتایا کہ علاقے کے پٹیلا بازار کے رام لکھن گپتا کا 18 سالہ بیٹا کل دیر رات شامیانے میں ڈی جے کی لائٹ ٹھیک کررہا تھا کہ اچانک کرنٹ کی زد میں آکر بری طرح جھلس گیا۔ اسے فوراً علاج کے لئے شاہ گنج اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔پولیس نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔