می ٹو تنازع میں پھنسے ایم جے اکبر نےاستعفیٰ دیدیا
اتوار 14 اکتوبر 2018 3:00
نئی دہلی۔۔۔۔می ٹو مہم کے تحت صنفی استحصال کے الزامات کا سامنا کر نیوالے مرکزی وزیر مملکت ایم جے اکبر کے استعفیٰ دینے کی خبریں آرہی ہیں ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، اکبر نے ای میل کے ذریعہ اپنا استعفیٰ بھیج دیا۔ واضح ہو کہ وہ اتوار کی صبح نائیجیریا کے دورے سے وطن واپس آئے۔بتایا جا رہا ہے کہ استعفیٰ بھیجنے کے ساتھ ہی انہوں نے وزیر خارجہ سشما سواراج سے ملاقات کیلئے وقت مانگا۔ قابل غور ہے کہ ایم جے اکبر پر 10 صحافیوں نے صنفی استحصال کا الزام لگایا ہے۔ جس کے بعد ان سے استعفے کا مطا لبہ شروع کردیا گیا۔ ہندوستان لوٹتے ہی جب صحافیوں نے ان پر لگائےگئے الزامات سے متعلق سوالات کئے تو انہوں نے کہا کہ وہ اس کا جواب بعد میں دیں گے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے فی الحال اس معاملہ پر خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ دوسری جانب متعددخواتین تنظیمیں وزیر اعظم نریندر مودی اور پارٹی صدر امت شاہ سے ایم جے اکبر کو عہدہ سے ہٹانےکا مطالبہ کررہی ہیں۔