سی پیک: ڈیوٹی فری مشینری منگوانے کا فیصلہ
اسلام آباد: پاک چین اقتصادی راہ داری (سی پیک) کے تحت گوادر پورٹ کو نیشنل ہائی ویز نیٹ ورک سے ملانے کے منصوبے ’ایسٹ بے ایکسپریس وے‘ کی تعمیر کے لیے ڈیوٹی فری مشینری اور کشتیاں منگوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گوادر پورٹ اتھارٹی نے اس حوالے سے باقاعدہ اجازت طلب کرلی ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ایسٹ بے ایکسپریس وے قومی مفاد کا اہم ترین منصوبہ ہے جس کے ذریعے بندر گاہ کو مکمل طور پر آپریشنل بنانے کے لیے اسے نیشنل ہائی ویز نیٹ ورک سے ملانے کے ساتھ گوادر سٹی کے لیے بھی انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں اس منصوبے کو سی پیک میں شامل گوادر سے متعلق منصوبوں میں ترجیحی حیثیت حاصل ہے لہٰذا عارضی طور پر ڈیوٹی فری مشینری اور کشتیاں منگوانے کی اجازت دی جائے۔