جموں وکشمیر: بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے کی پولنگ شروع
سرینگر- - - - جموں وکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے چوتھے اور آخری مرحلے کے24 حلقوں اور وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کی میونسپل کمیٹی گاندربل کے 12 بلدیاتی حلقوں کے لئے ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق بیشتر پولنگ مراکز پر سناٹا چھایا ہوا ہے اور کہیں پر کوئی قطار میں نظر نہیں آیا۔ایس ایم سی کے ایک اور گاندربل میونسپل کمیٹی کے5 بلدیاتی حلقوں میں امیدواروں کو پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب قرار دیا جاچکا ہے۔ ریاست کے چیف الیکٹورل افسر شالین کابرا کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے چوتھے اور آخری مرحلے میں 156 امیدوار میدان میں ہیں جن کے لئے 308 پولنگ مراکز قائم کئے گئے۔اس مرحلے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 50 ہزار 794 ہے۔