Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جھوٹ کے غبارے

16اکتوبر 2018منگل کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبار عکاظ کا اداریہ نذر قارئین
اگر ایک طرف عرب ممالک اور اسلامی تنظیمیں سعودی عرب کے خلاف تشہیری مہم اور من گھڑت افواہوں پر مملکت سے یکجہتی کے اظہار میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کیلئے کوشاں ہیں تو دوسری جانب قطری میڈیا استنبول میں سعودی شہری جمال خاشقجی کی گمشدگی کے روز اول سے سعودی عرب کو زک پہنچانے کیلئے دروغ بیانیوں کی مشینیں تیز کئے ہوئے ہے۔ 2عشروں سے قطری میڈیا یہی سب کچھ کررہا ہے۔
    قطر اور اسکے وظیفہ خوار الاخوان المسلمون کے گروہ نیز ترکی کے بعض ذرائع ابلاغ سعودی عرب پر خاشقجی کے ساتھ بدسلوکی کے الزامات چسپاں کرنے کیلئے مرے جارہے ہیں۔ اس حوالے سے یہ من گھڑت قصے اور کہانیاں پے درپے پیش کررہے ہیں۔ ہر مرتبہ انہیں رائے عامہ کے سامنے منہ کی کھانی پڑرہی ہے۔ یہ جو قصہ بھی گھڑ کر منظر عام پر لاتے ہیں جلد ہی اس کی قلعی کھل جاتی ہے۔ لوگوں کو یہ جاننے میں دیر نہیں لگتی کہ نیا قصہ بھی پرانی کہانی کی طرح نئے جھوٹ کے غبارے سے زیادہ کچھ نہیں۔ جھوٹ کے ہر غبارے کا مقصدسعودی عرب کو بدنام کرنا، عرب دنیا اور عالم اسلامی اور بین الاقوامی برادری کی نظروں میں موجود مملکت کے مقام بلند کو مجروح کرنے کے سوا کچھ نہیں۔
    سعودی عرب، قطر اور دہشتگرد اخوان گروہوں کے سیاسی استحصال اور ابلاغی فضولیات کے اثرات سے بالاتر تھا ہے اور رہے گا۔ سعودی عرب کسی بھی طاقت کو اپنے اوپر اقتصادی پابندیاں تھوپنے یا سیاسی دباؤ استعمال کرنے یا جھوٹے الزام لگانے کی اجازت نہیں دیگا۔ جو طاقت بھی ایسا کرکے سعودی عرب کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریگی اس کا تھوکا اس کے منہ پر آئے گا۔ سعودی عرب سخت اور فیصلہ کن جواب دیگا ۔ سعودی حکومت اور عوام ہر حال میں ہر طرح کے دباؤ کا مقابلہ کوہ گراں کی طرح کرتے رہیںگے۔
مزید پڑھیں:- - - - -پناہ گزینوں کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے عرب اجلاس

شیئر: