Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

11سالہ بچے نے رچا اغوا کاڈرامہ؟

نوئیڈا۔۔۔۔سیکٹر 63میں واقع چھجا رسی میں رہنے والے 11سالہ لڑکے نے والد کی ڈانٹ سے ناراض ہوکر خود کو اغواہونے کی سازش رچی۔لڑکے نے والدسے فون پر 5لاکھ روپے اغوا برائے تاوان طلب کئے۔پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے لڑکے کا سراغ لگا لیا اور اسے بسرکھ سے بازیاب کرالیا۔پولیس کے مطابق ضلع اناؤ کا رہنے والا خاندان سیکٹر 63میں مقیم ہے۔ لڑکے کے والد نے بتایا کہ بیٹا اسکول جاتے وقت دکان سے پیسے نکال لیا کرتاتھا۔ اس حرکت پر اسکی سرزنش کی تو وہ ناراض ہوگیا اور اسکول کی چھٹی کے بعد گھر نہیں آیا۔ وہ ایک موٹر سائیکل سوار کے ساتھ بسرکھ پہنچ گیا۔ وہاں سے اس نے بائک والے کے موبائل سے فون پر بتایا کہ اسے اغوا کرلیا گیا ہے۔ جلد سے جلد 5لاکھ روپے نہیں دیئے تو اسے قتل کردیا جائیگا۔فون پر بیٹے کی آواز سنکر والدین نے گھبراہٹ کے عالم میں چھجا رسی پولیس اسٹیشن پہنچ کر بچے کے اغوا کی رپورٹ درج کرائی۔ ایس ایچ او اکھلیش ترپاٹھی نے بتایا کہ بچے نے موبائل فون سے والد کو کال کرکے سوئچ آف کردیا تھا۔پولیس نے اس کا لوکیشن معلوم کیا اور کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل سوار کو گرفتار کرلیا۔نوجوان کی نشاندہی پر بچے کو بسرکھ سے برآمد کرکے والدین کے حوالے کردیا۔
مزید پڑھیں:- - -  -جھارکھنڈ:نکسلیوں کا پُرتشدد ہنگامہ،11ٹرک نذرآتش
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں
 

شیئر: