مکینک کی غلطی سے اربوں روپے مالیت کا ایف 16طیارہ تباہ
بیلجئیم- - - - بیلجیئم میں ایک مکینک نے طیارے کی مرمت کے دوران غلطی سے اس کا میزائل چلا کر اربوں روپے مالیت کا لڑاکا ایف 16 طیارہ تباہ کر دیا۔ طیارے کی مالیت ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر یعنی دو ارب 56 کروڑ 50 لاکھ روپے بنتی ہے۔یہ واقعہ بیلجیئم کے دارالحکومت میں اْس وقت پیش آیا جب دو مکینک فلورینیس ایئر بیس پر کنٹرول ٹاور کے نزدیک ایک ایف 16 طیارے کی مرمت کا کام کر رہے تھے۔مرمتی کام کے دوران ان میں سے ایک مکینک سے غلطی سے طیارے کا میزائل چل گیا۔میزائل رَن وے پر کھڑے ایک اور ایف سولہ طیارے کو جا لگا جس میں 10 ہزار لیٹر ایندھن بھرا جا چکا تھا۔میزائل لگنے سے طیارے میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے طیارے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ کی وجہ سے دوسرے جہاز کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔اس حا دثے میں دونوں مکینک محفوظ رہے۔ لیکن ان کی سماعت متا ثر ہوئی۔