Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میں جانور اور گھٹیا آدمی ہوں،ساجد خان

 خواتین کو دھوکا دینے اوران کے ساتھ برا رویہ اختیار کرنے پر معروف ہدایت کار ساجد خان نے خود کو جانور سے تشبیہ دیدی۔ سوشل میڈیا پر ساجد خان کی ایک وڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ خود کو جانور سے تشبیہ دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ وہ ایک گھٹیا شخص ہیں جنہوں نے خواتین کے ساتھ برا برتاو¿ کیا ۔ میں نے بہت سے دلوں کو توڑا اور زندگی میں بہت جھوٹ بھی بولا ہے۔ساجد خان نے یہ بھی کہا کہ بہت سے لوگوں کی طرح میں نے دوسروں کے ساتھ دھوکا کیا، میں ا±س وقت اسکرین پر تھا اور ترقی کی جانب بھی بڑھ رہا تھا، میں خواتین کے ساتھ برا سلوک کرتا تھا جس پر آج مجھے بہت افسوس ہے۔
 
 

شیئر: