Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوہدری نثار کی جی ایچ کیو سے دوبارہ قربتیں؟

اسلام آباد... وفاقی وزیر ہاﺅسنگ اینڈ ورکس طارق بشیرچیمہ نے قومی اسمبلی میں دعویٰ کیا کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار دوبارہ جی ایچ کیو کے پچھلے دروازے سے ملاقاتیں کرنے کی کوشش میں لگے ہیں۔چوہدری نثار علیچند سیاسی خاندانوں کی ایما پر خفیہ ملاقاتوںکےلئے لندن میں ہیں۔ لندن میں یہ ملاقاتیں کی جارہی ہیں۔ ایک طرف اپوزیشن تنقید کررہی ہے جبکہ دوسری طرف نثار کے ذریعے معاملات بہتر کرنے میں مصروف ہیں۔ طارق بشیر چیمہ نے کہاکہ اپوزیشن ہمارا منہ نہ کھلوائے ورنہ سب ممبران کا کچا چٹھا کھول کے رکھ دوں گا اور لوگ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ پنجاب کے خادم ہونے کا دعویٰ کرنے والوں کے پنجاب کو لوٹ کر کھا گئے۔ لاہور رنگ روڈ میں ایک کنال زمین نہیں خریدی گئی ۔رنگ روڈ منصوبہ کی زمین پاک فوج نے عطاءکی تھی جس کی قیمت بھی وصول نہیں کی۔ انہوں نے کہا پنجاب کے معمار چوہدری پرویز الٰہی تھے اور لوگ آج بھی اس دور کو یاد کرتے ہیں۔ انہوں نے شہباز شریف کے الزامات کے جواب میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف 10سال تک حکمران رہنے کے باوجود سابق آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی کے بھائیوں کےخلاف کرپشن انکوائری کیوں شروع نہ کی ؟ 

شیئر: