Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی علاقوں میں برف باری‘ سیاح پھنس گئے‘ آرمی آپریشن شروع

گلگت ؍  بلتستان :  سرد موسم کے قریب آتے ہی شمالی علاقوں میں شدید برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے نتیجے میں کئی افراد مختلف مقامات پر پھنس چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شمالی علاقہ جات میں ہونے والی برف باری میں کئی افراد دیوسائی، ناران، کاغان اور بابوسرٹاپ میں پھنس گئے ہیں۔
سیاحت کے لیے مشہور مقام اسکردو میں دنیا کے بلند ترین برفانی میدان دیوسائی میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے پاک فوج کی جانب سے امدادی آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی اسکردو کے مطابق سویڈن کا ایک، 4 مقامی سیاح اور محکمہ وائلڈ لائف کے 5 اہلکاروں سمیت 10 افراد 3 روز سے دیوسائی میں پھنسے ہوئے ہیں۔
آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے انہیں دیوسائی سے نکال کر اسکردو شہر لایا جائے گا۔ برف باری کے بعد سطح سمندر سے 14 ہزار فٹ بلند سیرگاہ کا اسکردو اور استور سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق برف باری اور خراب موسم کے باعث گزشتہ روز امدادی آپریشن نہیں کیا جاسکا تھا اور موسم کچھ بہتر ہونے پر آج کارروائی شروع کی گئی ہے ۔
مزید پڑھیں: - - - -شریف خاندان کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر غور
 

شیئر: