Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی گرفتاری سے ہیرا گولڈاسکیم کے متاثرین میں خوشی کی لہر

حیدرآباد۔۔۔۔ہیرا گروپ آف کمپنیزکی منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹرنوہیرا شیخ کی گرفتاری کے بعد ہیرا گولڈ اسکیم کے متاثرین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ دین کے نام پر دھوکہ دینے والی نوہیرا شیخ کی گرفتاری کے بعد رقم واپس ملنے کی امیدپیدا ہوگئی ہے۔بعض متاثرین کا کہنا ہے کہ زندگی بھر کی کمائی جمع کرانے کے بعد کچھ ہاتھ نہیں آیا۔ایک متاثرہ کا کہنا ہے کہ پہلے 6ماہ تک پیسے تو دیئے گئے ،اس کے بعدتقریبا6ماہ سے گمراہ کیا جارہا ہے۔ایک اورمتاثرہ شخص نے بتایا کہ نوہیرا شیخ کی گرفتاری پر ہمیں بیحد خوشی ہوئی ۔میں کمشنردفتراورسی سی ایس جاکر اپنابیان ریکارڈ کرایا۔تشویش اس بات کی ہے کہ اب ہماری رقم واپس کب اور کیسے ملے گی ؟ انہوں نے بتایا کہ 2لاکھ متاثرین میں سے اب تک صرف 500 شکایات درج کرائی گئیں۔ اس سلسلے میں تمام متاثرین کو پولیس میں شکایت درج کرانی چاہئے۔ ایک شخص نے بتایا کہ مجھے 16 اکتوبرکو بیٹی کی شادی کرنی تھی لیکن پیسے پھنسے ہونے کی وجہ سے ملتوی کردی۔واضح رہے کہ معروف مسلم تاجر،ہیراگروپ آف کمپنی کی منیجنگ ڈائریکٹراورمہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی صدر ڈاکٹرنوہیرا کوگزشتہ روز حیدرآباد کی پولیس نے دہلی سے گرفتارکرلیا۔حیدرآباد سٹی پولیس کمشنرانجنی کمار نے بتایاکہ خاتون پرمختلف اسکیموں کے نام پرعوام کو دھوکہ دینے کا الزام ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -ساڑھے3لاکھ ٹیچروں کی ڈگریوں میں سے748جعلی پائی گئیں
 

 

رائے دیں، تبصرہ کریں
 

شیئر: