Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساڑھے3لاکھ ٹیچروں کی ڈگریوں میں سے748جعلی پائی گئیں

پٹنہ۔۔۔۔ بہار کے محکمہ تعلیم کی جانب سے ریاست کے تمام اضلاع میں ٹیچروں کی تقرری کے حوالے سے ہونیوالی تحقیقات کے دوران96ہزار فولڈرزغائب پائے گئے۔چیف سیکریٹری آر کے مہاجن نے تمام ڈی پی او کو اس معاملے پرآڑے ہاتھوں لیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ جلد تمام کارروائیاں مکمل کرائی جائیں۔واضح ہو کہ 2014ء میں فرضی ڈگریوں پرٹیچروں کی تعیناتی کے واقعے کا انکشاف ہونے کے بعد پٹنہ ہائی کورٹ نے تحقیقات کی ذمہ داری تعلیمی بورڈ کے سپرد کی تھی۔ بورڈ نے ریاست کے مختلف اضلاع میںتعینات کئے جانے والے ساڑھے 3لاکھ ٹیچروں کی ڈگریوں اور دیگر معلومات کی تحقیقات کیں جس میں 748ٹیچروں کی ڈگریاں جعلی پائی گئیں۔نگراں بورڈ نے بتایا کہ جعلی ڈگریاں جمع کرانیوالے ٹیچروں کیخلا ف جعلسازی کا مقدمہ قائم اور انہیں ملازمت سے برطرف کرکے ادا کی گئی تمام تنخواہیں واپس لی جائیں گی۔ ابتدائی طورپر 36افراد کیخلاف کیس درج کئے جاچکے ہیں۔ دریں اثناء محکمہ تعلیم نے جعلی ڈگریوں پر تعینات ٹیچروں کی جانب سے معافی جمع کرانے کا موقع دیا تھاجس کے بعد بڑی تعداد میں اس قسم کے معاملات سامنے آئے۔محکمہ نے ان کے خلاف کارروائی کی تاہم ایسے 3ٹیچر ز سہرسہ میں تعینات ہیں۔بورڈ نے  10نومبر کو میٹنگ طلب کی ہے جس میں تمام جعلی ٹیچروں کے معاملات پر غوروخوض کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:- - - -ہتھنی کا برتھ ڈے،سونڈ سے تلوار پکڑ کر 50کلو گرام کا کیک کاٹا
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: