Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سبریمالہ میں خواتین داخل نہیں ہوسکیں، پجاری نے مندر بند کرنے کی دھمکی دیدی

ترواننت پورم۔۔۔ کیرالہ کے مشہور سبریمالہ مندر کے دروازے کھلے آج3 دن ہو گئے ہیں۔ ہندو تنظیموںاور کارکنوں نے خواتین کومندر میں داخل ہونے سے روک دیاتاہم پولیس کی حفاظت میں 2خواتین کو مندر میں لے جانیکی کوشش پروہاں موجو دکارکنوں نے ان کے خلاف مظاہرہ اور نعرے بازی شروع کردی۔ا ن خواتین میں صحافی کویتا جکول اور سماجی کارکن ریحانہ فاطمہ تھیں۔ پولیس نے دونوں خواتین کو ہیلمٹ پہنا کرمندر میں لے جانے کی کوشش کی مگر مظاہرین نے انہیں جانے نہیں دیا اور پجاری نے مندر بند کرنیکی دھمکی دیدی۔دونوں خواتین سبریمالہ مندر کے باہر سے ہی واپس لوٹ گئیں۔اس موقع پر مظاہرین اور پولیس میں تصادم کے بعدمتعدد افرادکو حراست میں لے لیاگیا۔آئی جی شری جیت نے مظاہرین سے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کی۔
مزید پڑھیں:- - - -نوئیڈا سے کینیڈا تک دھوکہ بازوں کا جال؟
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: