خاشقجی سے متعلق ترک رپورٹیں معتبر نہیں، ایس ٹی جی
ریاض- - - - سیکیورٹی اسٹڈیز گروپ ایس ٹی جی کے چیئرمین جم ہنسن نے امریکی چینل فوکس نیوزکو انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ خاشقجی کی گمشدگی سے متعلق ترک رپورٹیں ناقابل اعتبار ہیں۔ خاشقجی کے معاملے میں سعودی عرب کے ملوث ہونے کی بابت ہمارے پاس کوئی ٹھوس ثبوت نہیں۔ اس حوالے سے لوگ جن باتوں کو حقائق قرار دے رہے ہیں۔ وہ دراصل ترک سیکیورٹی اداروں کی جانب سے درپردہ جاری کی جانیوالی اطلاعات ہیں اور ہم ترکی کے سیکیورٹی اداروں پر بھروسہ نہیں کر سکتے۔ یہ لوگ 160صحافیوں کو جیل میں ڈالے ہوئے ہیں۔ ترکی سعودیوں سے نفرت کرتے ہیں اور قطری ان کے حلیف ہیں۔ بہت ساری چالیں درپردہ چلی جا رہی ہیں۔