Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطری وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم کی جنرل باجوہ سے ملاقات

راولپنڈی:  قطری وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم نے پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے قطری وزیرخارجہ اورقطری نائب وزیراعظم کی ملاقات ہوئی۔ اس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔آئی ایس پی آرکے مطابق قطری وفد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں اورخطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کے لیے اپنا مثبت کردارادا کرتا رہے گا اوراستحکام کے لیے مثبت اقدامات بھی جاری رکھے گا۔

شیئر: