Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں اغواِ ،افغانستان رقم پہنچنے پر رہائی

کراچی ...کراچی سے عالمی سطح پر منظم طریقے سے بھتہ لئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔عالمی کالعدم تنظیم کے لئے فنڈز اغوا برائے تاوان اور بھتے کی مد میں وصول کئے جاتے رہے۔ اغوا برائے تاوان اور بھتے کی رقم کو حوالہ اور ہنڈی کے ذریعے افغانستان بھجوایا گیا۔نیکٹا نے اس کیس کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیا اور جامع تیاری کے بعد فنانشل ایکشن ٹاسک فورس وفد کے حالیہ دورہ پاکستان میں ان کے سامنے رکھا گیا۔ رقم افغانستان بھیجنے کیلئے 40 بینک اکاونٹس استعمال ہوئے ، اغوا برائے تاوان کی رقم افغانستان پہنچنے پر مغوی کو رہا کردیا جاتا تھا۔عالمی کالعدم تنظیم کے نیٹ ورک کا انکشاف گلستان جوہر میں اغوا کی واردات سے ہوا۔ ایک شہری کو اغوا کر کے اس سے ایک کروڑ روپے سے زائد تاوان کی رقم وصول کی گئی۔عالمی کالعدم تنظیم کا یہ نیٹ ورک کراچی سے بلوچستان اور پھر افغانستان تک پھیلا ہوا ہے۔یہی عالمی کالعدم تنظیم سانحہ سول اسپتال کوئٹہ، پولیس ٹریننگ سینٹر کوئٹہ ، چینی باشندوں کے قتل اور کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہے۔ آئی جی سندھ نے اغوا کیس کی مزید تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بھی تشکیل دے دی ۔
 

شیئر: