جدہ ۔۔۔جدہ کے الشرقیہ پٹرول اسٹیشن کے عقب میں واقع الریان محلے کے ایک مکان میں آتشزدگی سے 11افراد گھٹن کا شکار ہو گئے ۔ہلال احمر کے ترجمان عبداللہ ابوزید نے یہ ااطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ 4ٹیموں نے اطلاع ملتے ہیں جائے وقوعہ پہنچ کر کارروائی کی ۔ مکینوں کو متاثر مکان سے بحفاظت نکال لیا گیا ۔ 11افراد دھویں کے باعث گھٹن کا شکار ہو گئے تھے ۔ انہیں موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی ۔