Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قومی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ

جدہ ۔۔۔عالمی مالیاتی فنڈ نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ برسوں کے دوران خصوصاً2023ء میں سعودی عرب کی مجموعی پیداوار 889.5ارب ڈالر کی حد عبور کر جائے گی ۔ یہ 2017ء کے مقابلے میں 29.53فیصد زیادہ ہو گی ۔ عالمی مالیاتی فنڈ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2018ء کے دوران سعودی عرب کی مجموعی پیداوار 769.88ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی ۔ یہ 2017ء کے مقابلے میں12.11فیصد زیادہ ہو گی ۔ گزشتہ برس مجموعی قومی پیداوار 683.38ارب ڈالر تھی۔اس طرح سعودی عرب دنیا کے 20بڑے اقتصادی ممالک کی فہرست میں اپنی حیثیت برقرار رکھے گا ۔ 

شیئر: