ماسکو ۔۔۔روسی وزیر دفاع نے واضح کیا ہے کہ گزشتہ 3برسوں کے دوران شام میں 88ہزار جنگجو اپوزیشن رضاکاروں کو ہلاک کر دیا گیا ۔ 3 برس قبل ہی روس نے شامی نظام حکومت کو سہارا دینے کیلئے مداخلت کی تھی ۔ روسی وزیر دفاع نے سنگاپور میں اکنامک فورم کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 3برسوں کے دوران 87 ہزار500سے زیادہ مسلح عناصر کا خاتمہ کیا گیا ۔ 1411قصبے آزاد کرائے گئے ۔ 95فیصد سے زیادہ شامی علاقوں کو جنگجوئوں کی دسترس سے نکالا گیا۔دوسری جانب امریکہ کا کہنا ہے کہ شام کا 40فیصد علاقہ امریکی اور ترکی کے اتحادیوں کے قبضے میں ہے ۔ شام کا کل علاقہ 185ہزار مربع کلومیٹر ہے ۔