Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مارک زکربرگ کو فیس بک کی سربراہی سے ہٹانے کی کوششیں

 
کیلیفورنیا۔۔۔اسکینڈلز میں گھرے مارک زکر برگ کو فیس بک کی سربراہی سے ہٹانے کی کوشش تیز ہو گئی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے 4 بڑے امریکی شیئر ہولڈرز نے کمپنی کو ایک آزاد بورڈ آف گورنرز کے حوالے کرنے کی تجاویز پیش کردیں۔ اگلے برس مئی میں ہونے والے شیئر ہولڈرز کے سالانہ اجلاس میں کمپنی کے 4 امریکی شیئر ہولڈرز نئی سفارشات پیش کریں گے، جس کے تحت کمپنی کو آزاد بورڈ آف گورنرز کے حوالے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ کو صارفین کا ڈیٹا لیک کرنے اور امریکی انتخابات میں مبینہ مداخلت جیسے کئی اسکینڈلز کا سامنا ہے۔کمپنی کے شیئرز میں خاطر خواہ کمی آچکی ہے۔

شیئر: