Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلنگانہ میں سال رواں کے دوران1008افراد ہلاک ہوئے،ڈاکٹر ریڈی

     حیدرآباد- - -  -تلنگانہ میں رواں سال کے دوران  سوائن فلو سے مرنیوالوں کی تعداد 1008ہوگئی ہے۔ ریاست کے محکمہ صحت وخاندانی بہبود کی جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر سوکروتاریڈی نے بتایا کہ سوائن فلو سے مریضوں کی تعداد 217ہوگئی ہےجبکہ حیدرآباد میں سوائن فلو کے90مریضوں کی تصدیق ہونے کے بعدلوگوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ۔قبل ازیںیہ فلو راجستھان ، گجرات ،مہاراشٹر میں کافی سرگرم تھا۔ نیشنل سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول اور انٹی گریٹیڈ ڈیزیزسروے لینس پروگرام نے خدشہ ظاہر کیا کہ سوائن فلو سے بچے ، ضعیف افراد،حاملہ خواتین اور ہیلتھ ورکرززیادہ متاثر ہوسکتےہیں۔حیدرآباد کے فیور اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ پی شنکر نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ وہ تیز بخار‘ چھینک‘کھانسی اور بدن درد جیسی علامتیں ظاہر ہونے پر اسپتال سے رجوع کرنے کا اہتمام کریں۔پرہجوم مقامات پر جانے اور مصافحہ کرنے سے گریز کریں۔چھینک یا کھانسی آنے پر اپنے منہ پر ہاتھ رکھ لیں۔ حکومت کی جانب سے اسپتالوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سوائن فلو کے مریضوں کو علیحدہ رکھنے کے اقدامات کریں۔     
مزید پڑھیں:- - - -  -الٰہ آباد کے بعد اب شملہ کا نام ’’شیاملہ‘‘رکھنے کی تیاری

شیئر: