عوام رامندر تعمیر کرنے کی تیاریاں شروع کردیں، یوگی
اتوار 21 اکتوبر 2018 3:00
لکھنو- - - -وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے عوام سےکہا کہ وہ رام مندر کی تعمیر کیلئے تیاریاں شروع کردیں۔آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے درمیان ایک بارپھر سے رام مندر پرسیاسی بحث شروع ہوچکی ہے۔ آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے رام مندر کا راگ الاپتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت رام مندر کی تعمیر کیلئے قانون بنائے۔آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کی بیان بازی کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگیا ۔دوسری جانب وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان کے بعد معاملے میں مزیدشدت آجائیگی ۔واضح ہوکہ جمعرات کو شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے کہا تھا کہ اگر بی جے پی حکومت رام مندر کی تعمیر نہیں کرسکتی تو ہم رام مندر کی تعمیرکرائیں گے۔