Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

توگڑیا نے رام مندر مسئلے پر بھوک ہڑتال کا اعلان کر دیا

    لکھنؤ- - -  -اجودھیا کا معاملہ کل پھر اس وقت گرم ہوگیا جب وشو ہندو پریشد کے سابق صدر پروین توگڑیا نے اعلان کردیا کہ وہ پیر کو اجودھیا پہنچ کر رام مند رکی تعمیر کے لیے بھوک ہڑتال شروع کردیں گے۔ انھوں نے کہا کہ رام مندر تحریک سے نہ تو مودی کا کچھ لینا دینا ہے اور نہ ہی یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی کا۔ رام مندر کی تحریک جب شروع ہوئی تھی تو سادھو سنتوں کے ساتھ پہلی صف میں کھڑا تھا ۔اس وقت کے وزیراعظم راجیو گاندھی ، نرسمہا راؤ اور اٹل بہاری  واجپئی وغیر ہ اس سے اچھی طرح واقف تھے اس لیے اس معاملے میں ایک بار پھر آگے آکر مند رکی تعمیر شروع کرانا چاہتا ہوں۔ توگڑیا کے اس اعلان کے بعد اجودھیا اور فیض آباد انتظامیہ کے علاوہ لکھنؤ میں بھی ڈی جی پی بھی پریشان ہوگئے ہیں۔ پورے شہر میں ایک بار پھر حکم امتناعی جاری کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -الٰہ آباد کے بعد اب شملہ کا نام ’’شیاملہ‘‘رکھنے کی تیاری

شیئر: