Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ: اسپتال کے فریزر میں 2نعشیں

مدینہ منورہ۔۔۔۔محکمہ صحت نے نجی اسپتال میں کھانے پینے کی اشیاء محفوظ کرنے کیلئے قائم فریزر میں 2نامعلوم افراد کی نعشیں دریافت کی ہیں۔ 3برس سے زیادہ عرصے سے رکھی ہوئی تھیں۔ اس کی اطلاع نہ تو پولیس کو دی گئی اور نہ صحت اداروں کو۔مدینہ منورہ محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ تفتیشی کمیٹیاں نجی اسپتال کے معمول کے دورے پر تھیں۔ اچانک ان کی نظر ایک فریزر پر پڑی کھولنے پر پتہ چلا کہ اس میں 2نعشیں محفوظ ہیں۔ تفتیشی کمیٹیوں نے فوراً ہی متعلقہ اداروں کے نمائندوں کو طلب کرلئے۔ اسپتال کے ڈاکٹروں اور عہدیداروں سے پوچھ گچھ کی گئی۔ محکمہ صحت کے ترجمان حاتم سمان کا کہنا ہے کہ ہنوز تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ ماہرین کی ٹیم نعشوں سے متعلق تمام امور دریافت کرنے میں لگی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -5اسباب کے باعث سعودی عرب مغربی دنیا کیلئے اہم

شیئر: