Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کریں گے‘ فواد چودھری

اسلام آباد:  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے وضاحت کی ہے کہ وزیر اعظم نے وزرا کے خلاف بھی تحقیقات کا حکم نہیں دیا، اس حوالے سے آنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اطلاعات نے ٹویٹر بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کسی وزیر کے خلاف نہ تو کوئی بات کی اور نہ تحقیقات کا حکم دیا بلکہ انہوں نے زور دیا کہ وہ کسی بھی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں:- - - -پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع

شیئر: