Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہباز شریف کی گرفتاری آئین سے متصادم‘ ضمانت کی درخواست

لاہور:  لائرز فاؤنڈیشن کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں جرم ثابت ہونے سے قبل گرفتار کیا گیا ہے جبکہ قانون کے مطابق انکوائری کے مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے تک نیب کی جانب سے ملزم کی گرفتاری آئین کے آرٹیکل 10 کی خلاف ورزی ہے۔
ذرائع کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ انکوائری کے دوران کسی بھی ملزم کی گرفتاری آئین سے متصادم ہے۔ شہباز شریف کو کیس میں فری اینڈ فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا جو کہ آرٹیکل 10 کے مطابق ہر ملزم کا بنیادی حق ہے۔ لہٰذا عدالت شہباز شریف کی گرفتاری کالعدم قرار دے۔ واضح رہے کہ لائرز فاؤنڈیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں اجمل میاں اور جسٹس حمود الرحمن کے فیصلوں کے حوالے بھی ساتھ دیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی‘ عمران خان کی مذمت

شیئر: