سعودی عرب سے قرض لینا چاہتے ہیں،وزیراعٖظم
اسلام آباد...وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ ملک کو بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔ آئی ایم ایف یا دوست ممالک سے قرض لئے بغیر کوئی چارہ نہیں۔ معیشت کی بہتری کیلئے سعودی عرب سے قرض لینے کے خواہشمند ہیں۔سعودی عرب ر وانگی سے قبل برطانوی نیوز سائٹ کو انٹرویومیں وزیر اعظم نے کہا کہ ہمار ے پاس د و تین ماہ سے زیادہ کا زر مبادلہ نہیں۔ اس وقت دوست ممالک کے قرضوں کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی صحافی کے معاملے پر سعودی تحقیقات کے نتائج کا انتظار ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ تسلی بخش تحقیقات کے نتیجے میں ذمہ داروں کو سزا ملے گی۔