Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غدار سیاستدانوں کو سزائیں ملنی چاہئیں ، ثنائ

لالی وڈ اداکارہ ثناءنے کہاہے کہ قائد اعظم کے پاکستان کو چند لوگوں نے اپنے لئے سونے کی چڑیا بنا رکھاہے۔ملک سے غداری کرنے والے سیاستدانوں کو سزائیں ملنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض سیاستدانوں نے سیاست کو بھی تجارت بنا رکھاہے۔ وہ صرف اپنا پیٹ بھرنے کے لئے آتے ہیں ۔ہر حکومت میں انکے خاندان کی نمائندگی ہوتی ہے۔ آج ہمیں جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہ گنتی کے چند سیاستدانوں کی وجہ سے ہیںاور اسکی سزا پوری قوم مقروض ہو کر بھگت رہی ہے ۔ ثناءنے کہا کہ جس طرح اعلیٰ عدلیہ ہر اہم معاملے پر ازخود نوٹس لیتی ہے اسی طرح ملک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کر کے ان کو عبرت کا نشان بنایا جائے تو سب چیزیں خود بخود ٹھیک ہو جائیں گی۔
 

شیئر: