Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈریوبیری کا متنازعہ انٹرویو، میگزین کی ترسیل روکدی گئی

مصری ایئر لائن نے اپنے ان فلائٹ میگزین کے تازہ ایڈیشن میں امریکی اداکارہ ڈریو بیری مور کے انٹرویو پر اختلافی اداریہ شائع ہونے پر اس کی ترسیل روک دی ۔امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایئر لائن کا کہنا ہے کہ ان کے اشاعتی ادارے سے معاہدہ ہوا ہے کہ وہ اکتوبر کے مہینے کے میگزین کی مزید کاپیاں نہیں چھاپیں گے۔ایئر لائن کے ایک عہدیدار نے میڈیا سے بات کرنے کی اجازت نہ ہونے پر نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ انہوں نے ایئرلائن کے طیاروں میں رکھی جانے والی میگزین کی کاپیوں کو بھی ہٹا دیا ہے۔ دریں اثناءمصری پرواز نے مذکورہ ایڈورٹائزنگ ایجنسی کو متنازع مواد بالخصوص امریکی اداکارہ کے حوالے سے اداریہ شائع کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ان کے مطابق اس اداریے میں ہجے اور زبان کی قواعد کی غلطیاں بھی موجود تھیں۔اداریے میں بتایا گیا ہے کہ ڈریو بیری مور اپنے ازدواجی تعلقات میں غیر مستحکم ہیں جس کی وجہ سے انہیں مختلف طلاقیں ہوئی ہیں۔اداریے میں ڈریو بیری مور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیاہے کہ ان کی زندگی کا مقصد اب صرف اپنے بچوں کی دیکھ بھال ہے۔ان کے تعارف میں کہا گیا کہ ہالی وڈ کی خوبصورت امریکی اداکارہ غیر معینہ مدت کے لئے چھٹیوں پر رہنے اور اپنے بچوں کی پرورش کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔واضح رہے کہ امریکی اداکارہ کے متنازعہ انٹرویو پر شائع ہونے والا اداریہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وائرل ہوا۔ڈریو بیری مور کے نمائندے کا کہناہے کہ انہوں نے یہ انٹرویو دیا ہی نہیں تھا۔مصری ایئرلائن کا کہنا ہے کہ یہ ایک پروفیشنل میگزین انٹرویو ہے جبکہ اداریے کی مصنفہ کا اصرار ہے کہ یہ بالکل اصلی انٹرویو ہے۔
 

شیئر: