Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قیدیوں کے سرکاری راشن میں خورد برد کا انکشاف

راولپنڈی:  اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے لیے آنے والے سرکاری راشن میں مبینہ طور پر خورد برد کا انکشاف ہوا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق اڈیالہ جیل کے ایک سینئر کلرک نے وڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں اڈیالہ جیل حکام پر قیدیوں کے لیے آنے والے سرکاری راشن میں خورد برد کا الزام لگایا ہے۔
اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ روٹیوں کے ٹکڑوں کی آڑ میں چاول، چینی، پتی، گھی اور دیگر چیزیں جیل سے باہر لے جائی جاتی ہیں، جس میں جیل کا ٹھیکے دار اور سینئر حکام بھی ملوث ہیں۔ تاہم رابطہ کرنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ نے الزامات کو مسترد کردیا۔

شیئر: