Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جوہری حملے میں پہل نہیں کرینگے ، روس

ماسکو ۔۔۔ روس نے کہا ہے کہ وہ جوہری حملے میں پہل نہیں کرے گا، روسی صدارتی دفتر کریملن سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے جوہری ہتھیاروں سے متعلق سمجھوتے سے امریکی دست برداری دنیا کو مزید خطرے سے دوچار کر دے گی۔ اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا کہ امریکہ خود اس سمجھوتے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔کریملن کے ترجمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امریکہ کے سمجھوتے سے نکل جانے کی صورت میں روس جوہری طاقت کے توازن کو واپس لانے کے لیے اقدامات پر مجبور ہو جائے گا۔ ترجمان نے باور کرایا کہ روس کسی پر بھی حملے میں پہل ہر گز نہیں کرے گا۔بیسکوف نے مزید بتایا کہ اگر امریکا نے درمیانی مار کے جوہری ہتھیاروں سے متعلق سمجھوتے سے دست بردار ہونے کے بعد نئے میزائل تیار کرنا شروع کیے تو روس اسی طرح جواب دینے پر مجبور ہو گا۔

شیئر: