Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بینک گھروں کی خریداری کیلئے قرض کیوں نہیں دیتے؟

کراچی...پاکستان میں اس وقت ایک کروڑ گھروں کی قلت ہے۔ سخت قوانین گھروں کی خرید و فروخت میں رکاوٹ ہیں۔عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں قرض پر گھر خریدنے کا رجحان خطے کے دیگر ممالک سے بہت کم ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں ہاوس فنانسنگ جی ڈی پی کا صرف اور صرف 00.5 فیصد کے برابر ہے ۔ بنگلہ دیش میں یہ تناسب 3 فیصد اور ہند میں 7.7 فیصد کے برابر ہے۔عالمی بینک نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت 1 کروڑ گھر تعمیر کرنے کی ضرورت ہے ۔ ہرسال 6 لاکھ گھروں کی طلب بڑھ رہی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ سخت قوانین گھروں کی خرید و فروخت میں رکاوٹ ہیں۔ جعلی کاغذات کے ڈر سے بینک گھروں پر قرض دینے سے کتراتے ہیں۔موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت نے اپنے منشور میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا اعلان کیا تھا جس کے لئے باقاعدہ اعلان بھی کیا جاچکا ہے۔ 

شیئر: