سری لنکا کی ون ڈے میں انگلینڈ کیخلاف 219 رنز کی ریکارڈ فتح
کولمبو:سری لنکا نے انگلینڈ کو ریکارڈ 219 رنز سے ہرا تے ہوئے 5 میچوں کی سیریز کے آخری ون ڈے میں کامیابی سمیٹ لی۔ انگلینڈ نے پہلے ہی 3 ون ڈے جیت کر سیریز میں اپنے نام کرلی تھی۔ سیریز کی افسوسناک بات یہ رہی کہ تمام میچز بارش سے متاثر ہوئے۔اس میچ کا نتیجہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت کیا گیا۔ پانچویں اور آخری ون ڈے میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 366 رنز بنائے۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے 26 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی۔ انتظار کے باوجود بارش نہ رکنے پر میچ کا فیصلہ سری لنکا کے حق میں ڈی ایس ایل پر کیا گیا۔ جس کے تحت سری لنکا نے انگلینڈ کو 219 رنز سے شکست دے دی۔ سر ی لنکن اوپنر نیروشان ڈک ویلا کو شاندار 95 رنز کی اننگر کھیلنے پر مین آف دی میچ اور این مورگن کو مین آف دی سیریز کا اعزاز دیاگیا۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ جوائن کریں