Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنکا کیلئے ”ایشیا کی کمزور ترین ٹیم “کا خطاب

کولمبو:5مرتبہ کی ایشین چیمپیئن اور سابق ورلڈ چیمپیئن ٹیم سری لنکا کے ایشیا کپ سے اخراج پر سری لنکا میں کہرام برپا ہے جبکہ میڈیا اور شائقین غصے سے کھول رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے ون ڈے فارمیٹ کی دفاعی چیمپیئن سری لنکاپہلے میچ میں بنگلہ دیش اور دوسرے میں افغانستان سے شکست کھاکر ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔ ایک اخبار ڈیلی مرر نے اسے’ ’ایشیا کی ناکام ترین ٹیم“ کا خطاب دے دیا۔ سر کاری اخبار ڈیلی نیوز کا کہنا تھا کہ آئی لینڈ کرکٹ زوال کی انتہا کو پہنچ چکی، ایک اور اخبار آئی لینڈ ڈیلی نے لکھا کہ ’ ’یہ سری لنکا کرکٹ کے لیے ایک افسوسناک وقت ہے“۔یاد رہے کہ جنوری 2017 کے بعد سے 40 میچز میں سری لنکا کی 30 ویں شکست تھی۔’دی مرر‘ کا کہنا تھا کہ اس پرفارمنس کا آئندہ برس انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ مہم پر اچھا اثر نہیں پڑیگا، اس کو فوری طور پر سفید بال کی کرکٹ میں خود کو بہتر بنانا ہوگا ورنہ 1996 کی ورلڈ چیمپیئن ٹیم دنیا بھر کیلئے مذاق بن جائے گی۔ سوشل میڈیا پر شائقین نے طنز کے خوب تیر چلائے اور مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ یہ بھی شاید سری لنکا کرکٹ بورڈ کی حکمت عملی ہے کہ لوگ اس کو ورلڈ کپ میں کمزور تصور کریں۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس گروپ" جوائن کریں

شیئر: