Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی اکاؤنٹس کیس: جے آئی ٹی نے بلایا تو ’حاضر‘ ہوں گا‘ وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی:  سندھ کے وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی نے جعلی اکاؤنٹس کیس سے متعلق بہت زیادہ معلومات اور 46 ٹھیکیداروں کی 10 برس کی تفصیلات مانگی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اتنی زیادہ معلومات جمع رنے میں وقت درکار ہے تاہم ہم معلومات اکٹھی کررہے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جے آئی ٹی کو کیس سے متعلق کوئی غلط معلومات نہیں دیں گے۔ تاہم 27 ہزار اکاؤنٹس کی تفصیل جمع کرنے میں وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر جے آئی ٹی کی جانب سے مجھے طلب کیا گیا تو میں ضرور حاضر ہوں گا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت میں جے آئی ٹی کے سربراہ احسان صادق نے بتایا تھا کہ سندھ حکومت ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہی اور متعلقہ ریکارڈ فراہم نہیں کیا جارہا، تعاون کے لیے تحریری درخواست دینے کے باوجود سیکرٹری توانائی ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہے ۔

شیئر: