لاہور: پنجاب حکومت نے گزشتہ دور میں سرکاری دفاتر میں آگ لگنے کے واقعات کی تحقیقات کے لیے اہم قدم اٹھا لیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے ن لیگ کے گزشتہ دور حکومت کے دوران مختلف سرکاری دفاتر میں آتش زدگی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے باقاعدہ ٹریبونل تشکیل دے دیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر گزشتہ 10 برس کے دوران مختلف سرکاری دفاتر میں ہونے والی آتش زدگی اور اس کے نتیجے میں ریکارڈ جلنے کی تہقیقات کے لیے ٹریبونل تشکیل دے دیا جس کی سربراہی ایڈیشنل سیشن جج محمد اختر بھنگو کریں گے۔
صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے ٹریبونل کے قیام کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایسے آگ لگنے کے واقعات سے متعلق کسی بھی طرح کی معلومات سے متعلق ٹربیونل کو آگاہ کریں ۔