Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ون ڈے سیریز : ہند ویسٹ انڈیز دوسرا میچ ٹائی ہو گیا

وشاکھاپٹنم: ہند اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 5ون ڈے کی سیریز کے دوسرے میچ میں دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب آخری گیند پر میچ ٹائی ہو گیا۔ ویسٹ انڈیز کو جیتنے کیلئے آخری اوور میں 14رنز درکار تھے جبکہ وہ 13رنز بنا سکی۔ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50اوورز میں 6وکٹوں پر321رنز بنائے۔ کپتان ویرات کوہلی کی ناٹ آوٹ سنچری شامل تھی انہوں نے 157 رنز کی شاندار اننگز کھیلتے ہوئے تیز ترین 10ہزار رنز بنانے کا سنگ میل بھی عبور کیا۔ویرات کوہلی کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔ ویسٹ انڈیز کے ایشلے نرس اورعبید میکوئے نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میںویسٹ انڈیز نے 7وکٹوں پر 321رنز بنائے۔ 64کے اسکور پر اوپننگ جوڑی آوٹ ہونے کے بعد وکٹ کیپر بیٹسمین شائی ہوپ نے سنچری اسکور کرتے ہوئے 123رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی تا ہم یہ کارکردگی میچ جیتنے کے کام نہ آسکی۔ شیمرون ہٹمیئربدقسمتی سے سنچری مکمل نہ کر سکے اور 94رنز پر نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔کلدیپ یادونے 3وکٹیں حاصل کیں۔27اکتوبر کو سیریز کا تیسرا ون ڈے پونا میں کھیلا جائے گا۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: