Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قرض کے بدلے ثالثی

اسلام آباد.. سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مشرق و وسطی کے کسی بحران میں فریق نہیں بننا چاہیئے۔ ٹی وی انٹرویو میں سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان مشکل حالات کا سامنا کر رہا ہے۔ قرضے کے ساتھ ثالثی کی شرط سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کے طوفان میں پھنسا دیا۔اپوزیشن پر الزام تراشی کے بجائے حقائق سے کام لیں۔سابق حکومتوں پر ملبہ ڈالنے کے بجائے اپنی کارکردگی بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا غصہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ انتقام کی آگ میں جل رہے ہیں۔ وزیراعظم کرپشن کے خلاف جنگ کا آغاز اپنی صفوں سے کریں۔ کل جنہیں وہ چور اور قبضہ گروپ کہتے رہے وہ آج ان کے ساتھ ہیں۔

شیئر: