Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں سانحہ کارساز کی یاد میں تعزیتی اجلاس

نمائندہ اردو نیوز۔ دبئی
 
 پاکستان پیپلز پارٹی گلف کے زیر اہتمام سانحہ کارساز کے حوالہ سے دبئی کے مقامی ہوٹل میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر پاکستان سے آئے ہوئے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صاحبزادہ ذوالفقار نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے سانحہ کارساز کے حوالہ سے کہا کہ محترمہ نے پاکستانی قوم اور ملک کی خاطر اس صدمہ کو برداشت کرتے ہوئے اپنے جمہوری کارواں کو رواں دواں رکھا اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اپنے مشن کو کامیاب کرنے کیلئے ہمت و حوصلہ سے کام لینے کی تلقین کی۔انہوں نے سب مشکلات اور خراب حالات کو جانتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے مشن کو جار رکھتے ہوئے اپنے ملک و قوم کی خاطر اپنی جان قربان کردی۔
  • امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبریںپڑھنے کےلئے کلک کریں
 اس موقع پر تقریب کے میزبان میاں منیر ہانس رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ‘سردار جاوید یعقوب ‘نعمان ملک ‘ملک محمد اسلم ‘ذوالفقار مغل ‘محمد امین سرکان ‘خادم شاہین ‘فاروق چیچی ‘راشد بریار اور مکرم بخاری نے خطاب کرتے ہوئے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا ۔ڈاکٹر اکرم شہزاد نے نعت رسول پیش کی اور شہدا کیلئے دعا کروائی۔
  • امارات کی تازہ ترین خبریں واٹس ایپ پر وصول کریں
 

شیئر: