Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: ضمنی انتخابات میں شاندار فتح پر لیگی کارکنوں کا جشن

نمائندہ اردو نیوز۔ دبئی
 
پاکستان میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی شاندار فتح پر یو اے ای میں مقیم مسلم لیگ ن گلف و یو اے ای کے عہدیداران نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام نے ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ ن پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔
  • امارات کی تازہ ترین خبریں واٹس ایپ پر وصول کریں
 مسلم لیگ ن یو اے ای کے صدر چوہدری محمد الطاف ‘جنرل سیکرٹری گلف افتخار بٹ ‘شیخ محمد عارف صدر شارجہ محمد غوث قادری ‘سید وقار حسین گردیزی ایڈووکیٹ ‘جان قادر ‘چوہدری ظفر اقبال ‘فاروق وڑائچ ‘محمد شہزاد بٹ ‘حاجی محمد نواز ‘راواکبر علی ساقی ایڈووکیٹ ‘چوہدری محمد شفیع ‘عبدالمجید مغل ‘چوہدری بشیر احمد شاہد ‘ملک محبوب ربانی ‘خالد نوید بغدادی ‘غلام مصطفی مغل ‘سہیل عامر گھمن ایڈووکیٹ ‘محمد جاوید ‘طارق مغل نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی تاریخی فتح اس بات کی غماز ہے کہ پاکستان کے عوام آج بھی میاں نواز شریف کو اپنا محبوب لیڈر مانتے ہیں اور مسلم لیگ ن کو پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کے طور پر تسلیم کرتے ہیں۔
  • امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں
 

شیئر: