اسلام آباد ۔۔۔پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ محمد طاہر اشرفی نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان یک جان دو قالب ہے ۔ دونوں ملکوں کے عوام اور قائدین کے تعلقات گہرے اور تاریخی ہیں ۔ اسی یقین کا اظہار پاکستان علماء کونسل فورم کی نمایاں شخصیتوں ، عمائدین ، اعلیٰ عہدیداروں ، تنظیموں کے سربراہوں اور جماعتوں کے قائدین نے بھی کیا ۔ ان سب نے بیک زبان واضح کیا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ ایک وفادار ، برادر اور دوست ملک کے طور پر کھڑا ہوا ہے اور کھڑا رہے گا ۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ مملکت کے ساتھ پاکستان کا تعلق غیر روایتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے پوری دنیا پر ثابت کر دیا ہے کہ وہ سیاسی اور اقتصادی طاقت ہے اور اپنے دوستوں کو بحرانوں سے نکالنے کا ہنر اسے آتا ہے ۔