Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس اور مملکت کے مشترکہ منصوبے

ریاض ۔۔۔روسی انویسٹمنٹ فنڈ کے سربراہ کیرل ڈیمٹروف نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب اور روس جلد ہی دوطرفہ نئی شراکتوں کا اعلان کرینگے ۔روسی کمپنیوں کو بین الاقوامی منڈیوں میں بڑی تحریک ملے گی۔انہوں نے یہ انکشاف ریاض میں منعقدہ انویسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت کے موقع پر سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد کیا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ روس اور سعودی عرب ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک میں بھی دونوں ملک مشترکہ منصوبے شروع کرینگے ۔انہوں نے بتایا کہ سعودی ولیعہد نے روسی ٹیکنالوجی اور منفرد روسی تجربے کو سعودی وژن 2030ء کیلئے بیحد اہم قرار دیا۔روسی انویسٹمنٹ فنڈ کے سربراہ نے یہ بھی بتایا کہ ان کا ملک سعودی عرب میں ایک ارب ڈالر مالیت کے نئے منصوبے شروع کریگا ۔

شیئر: