Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جبل طویق کیا ہے ؟

جدہ۔۔۔سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یہ کہہ کر کہ سعودی عوام کے حوصلے ’’جبل طویق‘‘ کی طرح مضبوط و مستحکم ہیں ، سعودی عرب سمیت دنیا بھر کے لوگوں کے ذہنوں میں جبل طویق سے متعلق سوال کھڑے کر دئیے کہ آخر یہ پہاڑ کہاں ہے اور کیسا ہے ۔جبل طویق سعودی عرب کے معروف علاقے نجد میں واقع ہے ۔ یہ 800کلومیٹر پر مستطیل شکل میں پھیلا ہوا ہے ۔ یہ جنوبی القصیم کے شمال سے وادی الدواسر سے ہوتے ہوئے الربع الخالی صحرا تک چلا گیا ہے ۔ محمد بن سلمان نے اس کا تذکرہ کر کے یہ پیغام دیا کہ سعودی شہری اپنے مسلمہ اصولوں پر قائم ہیں اور رہیں گے اور وہ نئے سعودی عرب کی تشکیل کی راہ میں حائل ہر رکاوٹ سر کرنے کی تاریخ رقم کرینگے ۔یہ پہاڑ ’’العارض ‘‘ کے نام سے بھی جانا پہچانا جاتا ہے ۔ یہ قوص کی شکل میں پھیلا ہوا ہے ۔اس کی چٹانیں نہایت ٹھوس اور نوکدار ہیں ۔اس کا محل وقو ع انتہائی دشوار گزار ہے۔

شیئر: